ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: 17سالہ کبڈی کھلاڑی کی کھیل کے دوران موت

بنگلورو: 17سالہ کبڈی کھلاڑی کی کھیل کے دوران موت

Sat, 11 Feb 2023 12:10:48    S.O. News Service

بنگلورو، 11/فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) انیکال تعلقہ کے اٹی بیلے میں ایک 17سالہ کبڈی کھلاڑی کی قلب پر حملے کے باعث موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت سنگیتا ساکن ہبلی کی حیثیت سے کی گئی۔ وہ خانگی پی یو کالج میں زیرتعلیم تھی۔اسپورٹس میٹ کے حصے کے طور پر منعقدہ کبڈی مقابلے کے دوران  بالاگرناہلی کی ساکن سنگیتا کو دل کا دورہ پڑا۔

 اگرچیکہ اسے مقامی دواخانہ لے جایا گیا مگر راستے میں ہی اس نے دم توڑدیا۔ اس واقعہ نے غم کی لہر دوڑادی کیو ں کہ وہ بے حد تندرست طالبہ اور کھیلوں میں سرگرمی سے حصہ لیتی تھی۔


Share: